Maktaba Wahhabi

360 - 430
عربی دان طبقہ جانتا ہے کہ ’’کَانَ اِذَا‘‘ استمرار اور دوام کے لیے ہوتے ہیں۔ گویا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرنے پر دوام و ہمیشگی اختیار کی اور جس عمل پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشگی فرمائیں، اس کی اہمیت واضح ہے۔ ان صحیح احادیث کے پیشِ نظر سلام پھیرنے کو واجباتِ نماز میں شمارکیا جاتا ہے، بلکہ امام نووی رحمہ اللہ نے تو الاذکار میں سلام پھیرنے کو ’’رُکْنٌ مِنْ اَرْکَانِ الصَّلَوٰۃِ وَفَرْضٌ مِنْ فُرُوْضِہَا لَا تَصِحُّ اِلَّا بِہ ‘‘ قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ امام شافعی، مالک، احمد بن حنبل رحمہم اللہ اور جمہور سلف و خلف کا یہی مسلک ہے اور صحیح احادیث سے اسی بات کی صراحت ہوتی ہے۔[1] عدمِ وجوب کے دلائل اور ان کا جواب: احناف کے نزدیک سلام پھیرنا فرائض و واجبات میں سے نہیں، بلکہ ان کے یہاں اگر کوئی شخص (( التَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ… وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ )) تک پڑھ چکے اور پھر وہ حادث ہو جائے، مثلاً اس کی ہوا خارج ہو جائے تو ان کے نزدیک اس کی نماز صحیح ہے، اس میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ اس بات پر استدلال کے لیے ان کی طرف سے جو احادیث پیش کی جاتی ہیں وہ وہی ہیں جو درود شریف کے عدمِ وجوب کے لیے بھی پیش کی جاتی ہیں اور ہم اس موقع پر ذکر بھی کر چکے ہیں، جن میں سے بعض مدرج والحاقی اور بعض ضعیف ہونے کی وجہ سے ناقابلِ استدلال ہیں۔ ان میں سے بعض صحیح تو ہیں لیکن اس مسئلے میں وہ صریح نہیں کہ ان کو دلیل قرار دیا جا سکے اور بعض میں تعادل ہے کہ وہ جس قدر ایک طرف کی دلیل بن سکتی ہیں، اسی قدر وہ دوسری طرف کی دلیل بھی بن جاتی ہیں۔ لہٰذا ان سے محض ایک جانب کااستدلال صحیح نہیں ہوتا۔ صحیح دلائل جس طرف ہوں ایسی حدیث
Flag Counter