Maktaba Wahhabi

166 - 430
’’مفصّلات‘‘ کی تین قسمیں ہیں: 1- طوالِ مفصّل: ’’ق‘‘ سے لے کر ’’البروج‘‘ تک طوالِ مفصّل ہیں۔ 2- اوساطِ مفصّل: ’’البروج‘‘ سے لے کر ’’البیّنۃ‘‘ تک اوساطِ مفصّل ہیں۔ 3- قصارِ مفصّل: ’’سورۃ البیّنۃ‘‘ سے لے کر اخیر تک قصارِ مفصّل ہیں۔ مفصّلات کی کل تعداد صحیح تر قول کے مطابق ۶۵ ہے، جن میں سے طوال ۳۶، اوساط ۱۳ اور قصار ۱۶ ہیں۔[1] مختلف نمازوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کون کون سی سورتیں پڑھیں؟ اس سلسلے میں محدّثینِ کرام نے کتبِ حدیث میں مثلاً علامہ ابن قیم نے زاد المعاد میں، علامہ محمد ناصر الدین البانی نے ’’صفۃ صلاۃ االنبی ﷺ‘‘ میں، سید سابق نے علامہ ابن قیم سے نقل کرتے ہوئے ’’فقہ السُّنّۃ‘‘ میں اور بعض دیگر اہلِ علم نے اپنی کتب میں متعلقہ معلومات کو بڑے خوبصورت پیرائے میں جمع کر دیا ہے ، جسے ہم نمازوں کی ترتیب کے حساب سے آپ کی خدمت میں یکے بعد دیگرے پیش کیے دیتے ہیں۔ نمازِ فجر کی سنتیں: 1- صحیح مسلم و ابن خزیمہ، مستدرک حاکم اور مسند احمد میں ہے کہ کبھی کبھی نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ فجر کی سنتوں میں سے پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ البقرہ کی آیت (۱۳۶) پڑھا کرتے تھے: ﴿قُولُوا آمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ﴾
Flag Counter