Maktaba Wahhabi

168 - 430
السِّتِّیْنَ اِلَی الْمِائَۃِ )) [1] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں رکعتوں میں یا ایک میں ساٹھ سے لے کر سو آیات تک پڑھا کرتے تھے۔‘‘ 3- سنن نسائی و مسند احمد میں صحیح سند سے مروی ہے کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں طوالِ مفصّل سورتیں پڑھا کرتے تھے ۔ 4- مسند احمد و صحیح ابن خزیمہ، مستدرک حاکم اور مصنف عبدالرزاق میں ہے: ’’نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ فجر میں سورۃ الواقعہ اور اس جیسی دوسری سورتیں پڑھا کرتے تھے۔‘‘[2] 5- صحیح بخاری و مسلم میں ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ فجر میں سورۃ الطور پڑھی۔[3] 6- صحیح مسلم و ترمذی، ابن خزیمہ اور مسند احمد میں ہے: ’’ہمیں نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی (اور ایک روایت میں ہے کہ) انھوں نے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ﴿ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ ﴾ پڑھی۔‘‘ مسلم کی بعض روایات میں اس بات کی بھی صراحت ہے کہ یہ (سورت ق) پہلی رکعت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھی تھی۔
Flag Counter