’’ہم نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کون ہیں ؟ کیا آپ کی بیویاں ؟‘‘ فرمایا: ’’نہیں ۔ اللہ کی قسم! عورت تو خاوند کے پاس کتنی دیر بھی رہے جب وہ اسے طلاق دے دیتا ہے تو وہ اپنے والد کے ہاں چلی جاتی ہے۔ اہل بیت تو آپ کا خاندان ہے یعنی وہ رشتہ دار جن پر صدقہ حرام ہے۔‘‘ امام بخاری رحمہ اللہ اور دوسرے محدثین نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی تخریج کی ہے فرماتے ہیں کہ ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے اہل بیت میں ڈھونڈو۔‘‘ اور اسی طرح ان حضرات نے ان سے ایک اور حدیث نقل کی ہے، فرماتے ہیں کہ ’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رشتہ داری مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں اپنے رشتے داروں سے صلہ رحمی کروں ۔‘‘ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت صفیہ بنت شیبہ سے یہ حدیث روایت کی ہے فرماتی ہیں :حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ((خَرَجَ النَّبِیُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم غَدَاۃً وَعَلَیْہِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ مِّنْ شَعْرٍ اَسْوَدَ، فَجَآئَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ فَاَدْخَلَہٗ، ثُمَّ جَآئَ الْحُسَیْنُ فَدَخَلَ مَعَہٗ، ثُمَّ جَآئَتْ فَاطِمَۃُ فَاَدْخَلَہَا، ثُمَّ جَآئَ عَلِیٌّ فَاَدْخَلَہٗ، ثُمَّ قَالَ: ﴿اِنَّمَا یُرِیدُ اللّٰہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَہْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ |
Book Name | رسول اللہ ص کی سنہری وصیتیں |
Writer | شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ الحاج |
Publisher | جامعہ احیاء العلوم للبنات الاسلام مظفر آباد |
Publish Year | |
Translator | شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 158 |
Introduction |