Maktaba Wahhabi

23 - 158
وَیُزَکِّیْہِمْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُo﴾ (البقرۃ: ۱۲۸-۱۲۹) ’’اے ہمارے رب! ہمیں اپنا فرمانبردار بنا اور ہماری نسل میں سے آپ کی فرمانبردار امت بنا اور ہمیں ہمارے حج کے ارکان بتلا اور ہماری توبہ قبول فرما بے شک آپ سننے والے اور جاننے والے ہیں ۔ اے ہمارے رب اور بھیجیے ان میں ایک رسول جو انہی میں سے ہو جو ان کو آپ کی آیات پڑھ پڑھ کر سنائے اور انہیں کتاب و حکمت سکھائے اور انہیں (گناہوں اور برے اخلاق ہے) پاک کرے، بے شک آپ ہی زبردست حکمت والے ہیں ۔‘‘ اور حق تعالیٰ شانہ کا ارشاد ہے: ﴿لَقَدْ مَنَّ اللّٰہُ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْہِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِہِمْ یَتْلُوْا عَلَیْہِمْ اٰیٰتِہٖ وَیُزَکِّیْہِمْ وَیُعَلِّمُہُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَاِنْ کَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍo﴾ (آل عمران: ۱۶۴) ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے بہت بڑا احسان کیا مومنین پر جبکہ ان میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو (گناہوں سے) پاک کرتا ہے اور ان کو کتاب و حکمت (سنت) سکھاتا ہے اگرچہ یہ لوگ اس سے پہلے صریح گمراہی میں تھے۔‘‘ اور ارشاد باری ہے: ﴿وَاذْکُرْنَ مَا یُتْلٰی فِیْ بُیُوْتِکُنَّ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰہِ وَ الْحِکْمَۃِ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ لَطِیْفًا خَبِیْرًاo﴾ (الاحزاب: ۳۴) ’’(ازواج مطہرات) جو تمہارے میں قرآنی آیات اور حکمت نبی میں سے پڑھا جاتا ہے بے شک اللہ تعالیٰ بڑا باریک بین بھیدوں کو جاننے والا ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے: ﴿مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَا غَوٰیo وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰیo اِِنْ ہُوَ اِِلَّا
Flag Counter