Maktaba Wahhabi

136 - 158
’’اور خواہش پرستی مت کرو تمہیں اللہ تعالیٰ کے راستے سے گمراہ کر دے گی، بلاشبہ وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے راستے سے گمراہ ہو جاتے ہیں ان کے لیے انتہائی سخت عذاب ہے؛ کیونکہ انہوں نے حساب کا دن بھلادیا۔‘‘ تیسرا سبب:… غیر معصوم کے سامنے سر تسلیم خم کر دینا۔ بدعت کے ارتقاء اور نشو ونماء کے اسباب میں سے ایک سبب کسی بھی ہے کہ غیر معصوم انسان کے آگے سرتسلیم خم کیا جائے ؛ اوراس پر رضامندی ظاہر کی جائے اور اس کے اقوال اور اعمال کو احکام پر دلیل بنانا ہے۔ کیونکہ غیر معصوم انسان راہ صواب پر بھی ہوتا ہے اورکبھی غلط بھی کرجاتا ہے۔ اور اگر وہ ان لوگوں میں ہو جو اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرتے یعنی کسی غلط کام پر اس کی سزا کا خوف نہیں رکھتے تو وہ یقینا کبھی جھوٹ بھی بولتا ہوں گا اور اس طرح اس کے قول اور اس کی اتباع پر رضامندی وتسلیم، دین سے انحراف اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر جھوٹ گھڑنے اور بدعتیں ایجاد کرنے کا سبب ہوتا ہے۔ بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء اور ان کی کتاب قرآن کریم سب سے آخری کتاب ہے اور ان کی شریعت تمام شریعتوں کا خاتمہ اور خلاصہ ہے، لہٰذا ان کے حکم کردہ حکم کے علاوہ کوئی حکم نہ چلے گا اور ان کی جاری کردہ سنت کے علاوہ کوئی سنت اور طریقہ نہیں ہو گا اور اس دائرہ حد سے نکلنا ہی دین بدعت نکالنے والوں کے لیے راستہ ہموار کرتا ہے۔ چوتھا سبب:… غیر صحیح (موضوع) احادیث کا سہارا لینا۔ اہل علم کا کہنا ہے کہ اہل بدعت کا سہارا ضعیف احادیث ہیں بلکہ موضوع (جھوٹی) احادیث بھی! حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: ’’ جو جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولتا ہے تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔‘‘ (متفق علیہ) ایک اور حدیث میں ارشاد ہے : ’’جس نے مجھ سے ایسی حدیث نقل کی جسے وہ جھوٹ سمجھتا ہو تو وہ مجھ پر جھوٹ بولنے والوں میں سے ایک ہے۔‘‘ (اخرجہ مسلم)
Flag Counter