Maktaba Wahhabi

218 - 253
ان کے ٹکڑے ٹکڑے کیے، ارشاد باری تعالیٰ ہے: (فَجَعَلَهُمْ جُذَاذًا إِلَّا كَبِيرًا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ ﴿٥٨﴾ قَالُوا مَن فَعَلَ هَـٰذَا بِآلِهَتِنَا إِنَّهُ لَمِنَ الظَّالِمِينَ ﴿٥٩﴾ قَالُوا سَمِعْنَا فَتًى يَذْكُرُهُمْ يُقَالُ لَهُ إِبْرَاهِيمُ ﴿٦٠﴾ قَالُوا فَأْتُوا بِهِ عَلَىٰ أَعْيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ ﴿٦١﴾ قَالُوا أَأَنتَ فَعَلْتَ هَـٰذَا بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ ﴿٦٢﴾ قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَـٰذَا فَاسْأَلُوهُمْ إِن كَانُوا يَنطِقُونَ ﴿٦٣﴾ فَرَجَعُوا إِلَىٰ أَنفُسِهِمْ فَقَالُوا إِنَّكُمْ أَنتُمُ الظَّالِمُونَ ﴿٦٤﴾ ثُمَّ نُكِسُوا عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَـٰؤُلَاءِ يَنطِقُونَ ﴿٦٥﴾ قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللّٰهِ مَا لَا يَنفَعُكُمْ شَيْئًا وَلَا يَضُرُّكُمْ ﴿٦٦﴾ أُفٍّ لَّكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللّٰهِ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿٦٧﴾)(سورۃ الانبیاء: آیت 58 تا 67) یعنی: ’’پس آپ نے انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا البتہ ان کے بڑے کو چھوڑ دیا تاکہ وہ اسی کی طرف لوٹ سکیں، وہ کہنے لگے کہ یہ ہمارے خداؤں کے ساتھ کس نے کیا ہے بلاشبہ وہ تو ظالموں میں سے ہے، انہوں نے کہا: ہم نے ایک نوجوان کے بارے میں سنا ہے، وہ ان کا تذکرہ کرتا رہتا ہے، جسے ابراہیم کہا جاتا ہے، کہنے لگے، اسے لوگوں کے سامنے لاؤ، تاکہ وہ اس کا حشر دیکھ لیں، پوچھنے لگے کہ اے ابراہیم! ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ حشر تو نے کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ’’بلکہ یہ ان کے اس بڑے نے کیا ہے، ان سے پوچھ لو اگر بول سکتے ہیں تو؟‘‘ پھر وہ اپنے دل ہی دل میں کہنے لگے: یار ظالم تو تم خود ہی ہو، مگر پھر سروں کے بل اوندھے ہو گئے، کہنے لگے: آپ جانتے تو ہیں کہ یہ بول نہیں سکتے، تو آپ (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا پھر تم اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہو جو تم کو نہ نفع دے سکتے ہیں اور نہ ہی نقصان؟ تف ہے تم پر اور ان پر جن کی تم اللہ کے علاوہ عبادت کرتے ہو، کیا بھلا تم عقل نہیں رکھتے؟‘‘۔
Flag Counter