Maktaba Wahhabi

138 - 253
((عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ كنتُ خلْفَ النَّبيِّ صلّى اللّٰهُ عليه وسلَّم يومًا فقال: "يا غلامُ: "احفَظِ اللّٰهَ يَحفظْكَ احفَظِ اللّٰهَ تَجدْهُ تُجاهَك، إذا سألْتَ فاسأَلِ اللّٰهَ، وإذا استعنْتَ فاستعِنْ باللّٰهِ، واعلَمْ: أنَّ الأُمَّةَ لو اجتمَعَتْ على أنْ يَنْفَعوكَ بشَيءٍ، لم يَنْفَعوكَ إلّا بشَيءٍ قد كتبَهُ اللّٰهُ لك، وإنِ اجْتمعوا على أنْ يَضُروكَ بشَيءٍ، لم يَضُروكَ إلّا بشَيءٍ قد كتبَهُ اللّٰهُ عليك)) ترجمہ: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے بچے! اللہ کے حقوق کی حفاظت کر وہ تیری حفاظت فرمائے گا۔ اللہ کے حقوق کی حفاظت کر، تو اللہ تعالیٰ کو اپنے سامنے پائے گا اور جب بھی سوال کرے تو اللہ تعالیٰ ہی سے کر اور جب بھی مدد مانگے تو صرف اللہ تعالیٰ ہی سے مدد مانگ اور یقین جان لے کہ اگر پوری مخلوق اس بات پر اکٹھی ہو جائے کہ تجھے کچھ نفع دے سکے تو ہرگز نہ دے سکے گی مگر اتنا ہی جو اللہ تعالیٰ چاہے گا اور اگر سب اکٹھے ہو جائیں کہ تجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہیں تو بالکل نہ پہنچا سکیں گے۔ مگر صرف وہی ہو گا جو اللہ تعالیٰ نے ازل سے تیرے لیے لکھ دیا ہے‘‘۔ [1] (23) کیا تقلید شرک ہے؟ کسی کی بات کو بلا حجت مان لینا تقلید کہلاتا ہے۔ یہ ایسا ناسور ہے جس کا وجود نامسعود ہر امت میں موجود رہا ((مَا أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۗ)) کی صدا ہر گمراہ اور مغضوب علیہ قوم نے بلند کی، حق کی قبولیت اور آسمانی وحی کے سامنے اذعان و تسلیم میں یہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس کے در آنے سے
Flag Counter