Maktaba Wahhabi

212 - 253
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ ﴿٢﴾ كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللّٰهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ ﴿٣﴾) (سورۃ الصف: آیت 2، 3) یعنی: ’’اے ایمان والو! تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو خود نہیں کرتے۔ تمہارا دوسروں کو وہ بات کہنا جو تم خود نہیں کرتے، اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے‘‘۔ دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا: (أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنسَوْنَ أَنفُسَكُمْ وَأَنتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَابَ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿٤٤﴾) (سورۃ البقرۃ: آیت 44) یعنی: ’’کیا تم لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو۔ حالانکہ تم کتاب اللہ کی تلاوت بھی کرتے ہو۔ کیا بھلا تم عقل نہیں رکھتے‘‘۔ (3) تبلیغ کا آغاز گھر سے سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے میدان تبلیغ میں قدم رکھا تو تبلیغ کا آغاز گھر سے کیا۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: (وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِبْرَاهِيمَ ۚ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا ﴿٤١﴾ إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ يَا أَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا يَسْمَعُ وَلَا يُبْصِرُ وَلَا يُغْنِي عَنكَ شَيْئًا ﴿٤٢﴾ يَا أَبَتِ إِنِّي قَدْ جَاءَنِي مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ يَأْتِكَ فَاتَّبِعْنِي أَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِيًّا ﴿٤٣﴾ يَا أَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّيْطَانَ ۖ إِنَّ الشَّيْطَانَ كَانَ لِلرَّحْمَـٰنِ عَصِيًّا ﴿٤٤﴾ يَا أَبَتِ إِنِّي أَخَافُ أَن يَمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمَـٰنِ فَتَكُونَ لِلشَّيْطَانِ وَلِيًّا ﴿٤٥﴾)(سورۃ مریم: آیت 41 تا 45) یعنی: ’’کتاب میں ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ بھی کیا کریں، بلاشبہ وہ بہت ہی سچے نبی تھے۔ جب انہوں نے اپنے باپ سے فرمایا کہ اے میرے ابا جان! تو ان کی پوجا کیوں کرتا ہے، جو سنتے ہیں نہ دیکھتے ہیں اور نہ ہی تجھے کوئی فائدہ
Flag Counter