Maktaba Wahhabi

149 - 253
تقسیم کر دے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: (قُل لَّوْ أَنتُمْ تَمْلِكُونَ خَزَائِنَ رَحْمَةِ رَبِّي إِذًا لَّأَمْسَكْتُمْ خَشْيَةَ الْإِنفَاقِ ۚ) (سورۃ الاسراء: آیت 100) یعنی: ’’فرما دیں کہ اے لوگو! اگر تم میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک بنا بھی دیے جاؤ تو ختم ہونے کے ڈر سے انہیں روک روک کر رکھو گے‘‘۔ دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا: (أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَإِذًا لَّا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا ﴿٥٣﴾) (سورۃ النساء: آیت 53) یعنی: ’’کیا ان کا کوئی حصہ سلطنت میں ہے؟ اگر ایسا ہو تو پھر یہ کسی کو ایک کھجور کی گٹھلی کے شگاف کے برابر کچھ نہ دیں گے‘‘۔ اس لیے اللہ تعالیٰ چیلنج فرماتے ہیں کہ میرے ساتھ لوگوں کو شریک کرنے والو! (قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِ اللّٰهِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِن شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُم مِّن ظَهِيرٍ ﴿٢٢﴾) (سورۃ سباء: آیت 22) یعنی: ’’کہہ دیجیے اللہ کے سوا جن جن کا تمہیں گمان ہے سب کو پکار لو ان میں سے کسی کو آسمانوں اور زمینوں میں سے ایک ذرے کا بھی اختیار نہیں اور نہ ہی ان کا ان میں کوئی حصہ ہے اور نہ ہی ان میں سے کوئی اللہ تعالیٰ کا مددگار ہے‘‘۔ اس لیے ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: (وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِن قِطْمِيرٍ ﴿١٣﴾ إِن تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ ۚ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ ﴿١٤﴾) (سورۃ الفاطر: آیت 13، 14)
Flag Counter