Maktaba Wahhabi

101 - 253
كان يحبُّ المرءَ لا يحبُّه إلا للّٰهِ، ومن كان يكرُه أن يرجعَ في الكفرِ بعد إذ أنقذَه اللّٰهُ منه كما يكرُه أن يُلقى في النارِ)) [1] ترجمہ: ’’سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کے اندر تین چیزیں ہوں گویا کہ اس نے ایمان کی لذت کو پا لیا، یہ کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اسے سب سے زیادہ محبوب ہوں اور کسی بندے سے اگر محبت کرے تو صرف اللہ تعالیٰ کے لیے اور وہ کفر سے نجات پانے کے بعد دوبارہ کفر میں لوٹنا (مرتد ہونا) اس طرح ناپسند سمجھتا ہو جس طرح وہ آگ میں ڈالا جانا ناپسند سمجھتا ہے‘‘۔ دنیا وما فیھا سے زیادہ محبت رسول اللہ صلی اللہ علہ وسلم سے ہونی چاہیے، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی زیادہ محبت اللہ تعالیٰ سے ہونی چاہیے، فرمان رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((عن انس قال قال رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم لا يُؤْمِنُ أحَدُكُمْ حتّى أكُونَ أحَبَّ إلَيْهِ مِن ولَدِهِ ووالِدِهِ والنّاسِ أجْمَعِينَ)) [2] ترجمہ: ’’سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی آدمی بھی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اسے اس کے والد، اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں‘‘۔ المختصر لوگوں سے محبت اللہ کی رضا کے لیے ہو، مگر یہ محبت اللہ کی اطاعت کے آڑے نہ آئے، ورنہ یہ محبت شرک بن جائے گی، اسی طرح اگر کسی انسان سے محبت ان تقاضوں پر کی جائے جن پر اللہ تعالیٰ سے کرنی چاہیے، وہ بھی صریح شرک بن جائے
Flag Counter