Maktaba Wahhabi

615 - 630
قارئینِ کرام! آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ حافظ ابوبشر الدولابی اس زیادت کو ذکر کرنے میں منفرد ہیں، کوئی راوی بھی ان کی متابعتِ تامہ یا ناقصہ نہیں کر رہا، دولابی کے شیخ (محمد بن بشار) کی متابعت تین راویان نے کی ہے، ابن بشار کے شیخ کی متابعت نو راویان نے کی ہے، ابن مہدی کے شیخ (سفیان ثوری) کی متابعت چھ رواۃ نے کی ہے۔ سفیان ثوری کے شیخ (اسماعیل بن کثیر ابو ہاشم) کی متابعت ایک راوی نے کی ہے، بنا بریں حافظ ابن القطان رحمہ اللہ کا اس زیادت کا ذمہ دار عبدالرحمن بن مہدی کو ٹھہرانا درست نہیں، بلکہ یہ اضافہ حافظ دولابی کا ہونے کی وجہ سے منکر ہے، امام ابن القطان کا اس زیادت کو درست قرار دینا منہجِ محدثین کے خلاف ہے، لہٰذا وہ قابلِ التفات نہیں۔ اس حدیث کی شرح ملاحظہ ہو: شرح الإلمام لابن دقیق العید (۴/ ۱۲۹۔ ۲۰۸ ۔الحدیث السابع۔)
Flag Counter