Maktaba Wahhabi

243 - 630
۶۔ جو مدلس راوی مخصوص اساتذہ سے تدلیس کرے تو اس کی باقی شیوخ سے روایت سماع پر محمول کی جائے گی۔ ۷۔ اگر کثیر التدلیس مدلس روایت عنعنہ سے بیان کرے تو اس کے سماع کی صراحت تلاش کی جائے گی۔ ۸۔ جس مدلس کی روایت میں تدلیس ہوگی تو وہ قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہوگی۔ اس نکتہ پر جمہور محدثین متفق ہیں۔ خواہ وہ مدلس قلیل التدلیس ہو، صرف ثقات یا مخصوص اساتذہ سے تدلیس کرنے والا ہو۔ وغیرہ تدلیس کے شک کا ارتفاع صراحتِ سماع سے ہو گا یا متابع یا شاہد تدلیس کے شبہ کو زائل کر دے گا۔ یہی متقدمین و متأخرین کا منہج ہے۔ جس پر ان کے اقوال اور تعاملات شاہد ہیں۔
Flag Counter