Maktaba Wahhabi

46 - 144
تیسراجملہ یاعبادی !کلکم جائع إلا من أطعمتہ، فاستطعمونی أطعمکم، (روزی اللہ تعالیٰ دیتاہے) اے میرے بندو!تم سب کے سب بھوکے ہو،مگر جسے میں کھلاؤں، پس مجھ ہی سے کھانا طلب کرو،میں سب کو کھلاؤنگا۔ اس جملہ سے دوباتیں مفہوم ہورہی ہیں: ایک یہ کہ ہرشخص باعتبارِاصل بھوکااور معدوم الرزق ہے۔ دوسری یہ کہ اگرچہ زمین میں اسبابِ معیشت بکثرت موجودہیں،پھربھی ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی سے رزق کا سوال کیاجائے،چنانچہ ہرشخص حصولِ رزق میں اللہ تعالیٰ کا محتاج ہے،اس کے امر کے بغیر کسی انسان کو ایک اناج کا دانہ یا ایک پانی کاقطرہ بھی دستیاب نہیں ہوسکتا۔ بعض اوقات رزق موجود ہوتاہے،مگر انسان کی اس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی،لہذا اس رزق تک پہنچنے کیلئے راستے کی آسانی کابھی اللہ تعالیٰ سے ہی سوال کیاجائے۔ بعض اوقات رزق انسان کے سامنے موجودہوتاہے،مگر کسی مرض میں مبتلاہونے کی
Flag Counter