Maktaba Wahhabi

129 - 158
﴿اِنَّ الَّذِیْنَ یَکْتُمُوْنَ مَآ اَنْزَلْنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَالْہُدٰی مِنْ بَعْدِ مَا بَیَّنّٰہُ لِلنَّاسِ فِی الْکِتٰبِ اُولٰٓئِکَ یَلْعَنُہُمُ اللّٰہُ وَ یَلْعَنُہُمُ اللّٰعِنُوْنَo اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اَصْلَحُوْا وَ بَیَّنُوْا فَاُولٰٓئِکَ اَتُوْبُ عَلَیْہِمْ وَ اَنَا التَّوَّابُ الرَّحِیْمُo﴾ (البقرۃ: ۱۵۹-۱۶۰) ’’بلاشبہ وہ لوگ جو ہماری اتاری ہوئی دلیلیں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں بعد اس کے ہم نے ان کو کتاب میں لوگوں کے لیے واضح کیا ہے، ان لوگوں پر اللہ تعالیٰ اور لعنت بھیجنے والی مخلوق لعنت بھیجتی ہے۔ سوائے ان لوگوں کے جو کہ توبہ کر کے اپنی اصلاح کر لیں اور حق کو بیان کر لیں تو ان پر میں رحم کروں گا، اور میں توبہ قبول کرنے والا مہربان ہوں ۔‘‘ یہ آیت اس لائق ہے کہ اس کی وجہ سے رونگٹے کھڑے ہو جائیں ، دل لرز جائیں اور ایک عالم پر یہ حقیقت اچھی طرح آشکارا ہو جاتی ہے کہ اس کا آخری انجام موت، بعث بعد الموت اور حساب ہے تو وہ ڈر جائے کہ کہیں اس قول الٰہی کی وعید میں وہ نہ آ جائے۔ و اللّٰہ المستعان ۔
Flag Counter