Maktaba Wahhabi

3 - 158
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ حدیث ِ مترجم الحمد للّٰہ رب العالمین و الصلاۃ و السلام علی أشرف الانبیاء و المرسلین نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ أجمعین ؛ أما بعد! قارئین گرامی القدر! السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ : اللہ عزو جل کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ وہ کسی نے کسی طرح ہماری اس خواہش کی لاج رکھے ہوئے ہے کہ ہماری وابستگی اس کے دین اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے قائم و دائم رہے۔ جس انسان کو اللہ تعالیٰ یہ توفیق دیدیں یقیناً یہ اس پر بڑا احسان اور کرم نوازی ہے۔ جس پر جتنا بھی شکربجا لایا جائے وہ کم ہے۔ زیر نظر کتاب ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیتیں ‘‘ عالم عرب کے دو ممتاز علماء شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الحاج اور جناب شیخ صالح بن عبد الرحمن الحصین حفظہ اللہ نے ترتیب دی ہے۔ حرم مکی شریف میں ادارہ ریاسۃ الحرمین کی طرف یہ کتاب عرب دان طبقہ میں مفت تقسیم کی جاتی ہے۔ ہم نے اس کتاب کو عوام الناس کے لیے مفید پایا ۔ جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری ایام مبارکہ کی وصیتیں جمع کی گئی تھیں ۔ پس مناسب یہ جانا کہ اردو دان طبقہ کے فائدہ کے لیے اس کتاب کا ترجمہ ہونا چاہیے۔ کتاب میں ترجمہ سے زیادہ ترجمانی کی کوشش کی گئی ہے۔ اور یہ خیال رکھا گیا ہے کہ بلا ضرورت کوئی اضافی نوٹ نہ لگایا جائے۔اور کتاب کے حجم کو ہر صورت میں کنٹرول میں رکھا
Flag Counter