Maktaba Wahhabi

75 - 253
(سورۃ الحج: آیت 78) یعنی: ’’یہ تمہارے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کا دین ہے اسی اللہ نے تمہارا نام اس قرآن سے پہلے بھی اور اس قرآن میں بھی مسلمان رکھا ہے‘‘۔ نیز فرمایا:(فَاتَّبِعُوا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ﴿٩٥﴾)(سورۃ آل عمران: آیت 95) یعنی: ’’پس تم ابراہیم علیہ السلام کے دین حنیف کی پیروی کر لو اور وہ مشرکین میں سے نہ تھے‘‘۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سیرت ابراہیم علیہ السلام اپنانے اور ملت ابراہیم علیہ السلام پر عمل پیرا ہونے کی توفیق نصیب فرمائے تاکہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے اُمتی بن کر سچے رب کی بندگی کر کے دنیا و آخرت میں سچی کامیابی حاصل کر لیں۔ آمین
Flag Counter