Maktaba Wahhabi

205 - 253
طرف بلاتا ہو (تو بھی اسی کی اتباع کریں گے؟)‘‘ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ((لا طاعةَ في معصيةِ اللّٰهِ)) [1] ترجمہ: ’’اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی کی کوئی اطاعت نہیں‘‘۔ اتنے واضح بیان کے باوجود بھی اکثر لوگوں کا یہ حال ہے کہ والدین کے باطل دین کو حجت مانتے ہیں اور اس کو چھوڑ کر تحقیق کر کے سیدھی راہ اپنانا بہت بڑا گناہ سمجھتے ہیں اور آباء کی اس اندھا دھند تقلید سے آخرت تباہ کر بیٹھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تحقیق کر کے سیدھا راستہ اختیار کرنے اور والدین کی جائز فرمانبرداری کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین!
Flag Counter