Maktaba Wahhabi

15 - 253
کتاب کے متعلق انہوں نے جتنی محنت، عرق ریزی، شبانہ روز کاوش اور مطالعہ کیا مجھ سے مخفی نہیں اور اثنائے مطالعہ کتاب ان شاءاللہ قاری پر بھی آشکارا ہو جائے گی۔ کتاب نہایت وقیع اور سیرت ابراہیم علیہ السلام کے موضوع پر لکھی جانے والی کتب میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ مسائل کے اخذواستنباط کے پہلو سے تو اسے اولیت حاصل ہے اور آئندہ بفضل خدا سنگ اساس ثابت ہو گی۔ محترم بھائی کے بار بار اصرار بلکہ حکم پر اس ہیچ مند نے اس حسین مرقع اور تابندہ کاوش کو بنظر غائر پڑھا اور چند مقامات پر اپنی حقیر رائے دینے کی جسارت بھی کی جو کہ حوصلہ افزائی کے طور پر قبول فرمالی گئی۔ کتاب واقعی اس فارسی شعر کی مصداق ہے عطر آں باشد کہ خود ببوید نہ کہ عطار بگوید خداوندِ قدوس سے دعا ہے کہ اس محنت کو شرف قبولیت سے نوازیں اور یوم الحساب مؤلف اور جمیع معاونین کو اجروثواب عطا فرمائیں۔ (آمین) محمد عبداللہ سلیم۔ ایم۔ اے مدرس جامعہ امام بخاری مقام حیات سرگودھا
Flag Counter