Maktaba Wahhabi

131 - 253
لَّئِنْ أَنجَانَا مِنْ هَـٰذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّاكِرِينَ ﴿٦٣﴾ قُلِ اللّٰهُ يُنَجِّيكُم مِّنْهَا وَمِن كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ أَنتُمْ تُشْرِكُونَ ﴿٦٤﴾) (سورۃ الانعام: آیت 63، 64) یعنی: ’’آپ ان سے پوچھیے کہ بحر و بر کی تاریکیوں میں پیش آنے والے خطرات سے تمہیں کون نجات دیتا ہے؟ جسے تم عاجزی کے ساتھ اور چپکے چپکے پکارتے ہو کہ اگر اس نے ہمیں اس مصیبت سے نجات دے دی تو ہم ضرور اس کے شکرگزار بن جائیں گے، آپ ان سے کہہ دیجئے کہ اللہ ہی تمہیں اس سے اور ہر سختی سے نجات دیتا ہے، پھر تم اس کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہو؟‘‘ ایک اور مقام پر چیلنج کرتے ہوئے فرمایا: (قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِهِ فَلَا يَمْلِكُونَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنكُمْ وَلَا تَحْوِيلًا ﴿٥٦﴾) (سورۃ الاسراء: آیت 56) یعنی: ’’آپ ان سے کہیے! ان کو پکارو جنہیں تم اللہ کے سوا معبود سمجھتے ہو وہ تم سے تکلیف نہیں ہٹا سکتے اور نہ ہی اسے بدل سکتے ہیں‘‘۔ مزید ارشاد فرمایا: (وَإِن يَمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ ۚ يُصِيبُ بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ﴿١٠٧﴾)(سورۃ یونس: آیت 107) یعنی: ’’اور اگر اللہ تعالیٰ آپ کو کوئی تکلیف پہچانا چاہے تو اس کو دور کرنے والا نہیں اور اگر اللہ تعالیٰ تیرے ساتھ بھلائی کرنے کا ارادہ کر لے تو اس کے فضل کو کوئی ٹالنے والا نہیں، وہ جسے چاہتا ہے اپنا فضل پہنچاتا ہے‘‘۔ ایک اور مقام پر تو حتمی فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا: (وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّن يَدْعُو مِن دُونِ اللّٰهِ مَن لَّا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَهُمْ عَن دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ ﴿٥﴾ وَإِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاءً وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِينَ ﴿٦﴾) (سورۃ الاحقاف: آیت 5، 6)
Flag Counter