Maktaba Wahhabi

69 - 276
((اني لا أصافح النساء)) ’’میں (غیر محرم) عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔‘‘[1] ((مَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي)) ’’جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں۔‘‘[2] ((اللّٰهُ مَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ)) ’’اے اللہ! میں بے فائدہ علم سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘[3] یعنی میں ایسے علم سے تیری پناہ پکڑتا ہوں جس پر میں عمل نہ کرسکوں،جو کسی کو سکھا نہ سکوں اور جو میرے برے اخلاق کو تبدیل نہ کرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور آپ کی پیروی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللّٰهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ﴾ ’’(اے نبی!) کہہ دیجیے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمھارے گناہ معاف کردے گا اور اللہ بہت معاف کرنے والا مہربان ہے۔‘‘[4]
Flag Counter