Maktaba Wahhabi

179 - 276
رکوع کی نسبت چھوٹا تھا،پھر رکوع سے اٹھنے کے بعد دو سجدے کیے اور پھر اسی طرح دوسری رکعت ادا کی۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو اس وقت سورج چمک رہا تھا،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کے بعد فرمایا: ’’ سورج اور چاند کو کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا بلکہ یہ تو اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جو وہ اپنے بندوں کو ڈرانے کے لیے دکھاتا ہے،چنانچہ جب تم چاند یا سورج گرہن لگا ہوا دیکھو تو نماز کی طرف دوڑو،اللہ تعالیٰ سے دعا کرو،نماز پڑھو اور صدقہ وخیرات کرو۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے امت محمد! اللہ تعالیٰ سے زیادہ کوئی غیرت مند نہیں ہے کہ اس کا غلام یا لونڈی بدکاری کرے۔ اے امت محمد! اگر تمھیں وہ باتیں معلوم ہو جائیں جو مجھے معلوم ہیں تو تم کم ہنسو اور زیادہ روؤ،سنو! کیا میں نے تمھیں بات پہنچا دی۔‘‘[1] نماز استخارہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تمام کاموں کے لیے قرآن مقدس کی سورت کی طرح دعائے استخارہ کی تعلیم دیا کرتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ تم میں سے کوئی شخص جب کسی کام کا ارادہ کرے تو فرض نماز کے علاوہ دو رکعتیں ادا کرے،پھر یہ دعا مانگے: ((اللّٰهُ مَّ إنِّي أسْتَخِيرُكَ بعِلْمِكَ وأَسْتَقْدِرُكَ بقُدْرَتِكَ،وأَسْأَلُكَ مِن فَضْلِكَ فإنَّكَ تَقْدِرُ ولا أقْدِرُ،وتَعْلَمُ ولا أعْلَمُ،
Flag Counter