Maktaba Wahhabi

260 - 276
ہدی کی شرائط ہدی کے لیے درج ذیل شرطیں ہیں: ( جانور دو دانتا ہو،دو دانتا،اونٹ سے پانچ سال،گائے سے دو سال اور بکری میں سے ایک سال والے جانور کو کہتے ہیں۔ جبکہ بھیڑ میں سے چھ ماہ یا اس سے زائد عمر کا موٹا تازہ جانور کفایت کر جائے گا۔ ( جانور صحیح اور تندرست ہونا چاہیے،کانا،لنگڑا،خارش زدہ یا انتہائی کمزور جانور نہیں ہونا چاہیے۔ ہدی کو ذبح کرنے کا وقت اور جگہ ہدی کو قربان کرنے کا وقت 10 ذوالحجہ اور ایام تشریق (13,12,11 ذوالحجہ) ہے،اگر مقررہ دنوں میں قربان نہ کر سکے تو ہدی واجب کو بعد میں قضا کے طور پر قربان کرے اور منٰی یا مکہ میں ہدی کو ذبح کرنا جائز ہے۔ مسجد نبوی کے آداب جب مسجد نبوی میں داخل ہوں تو دایاں پاؤں آگے بڑھاتے ہوئے یہ دعا پڑھیں: ((بِسْمِ اللّٰهِ والسلامُ علي رسولِ اللّٰهِ اللّٰهُ مَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ)) ’’اللہ کے نام سے (داخل ہوتا ہوں) اور سلام ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر،اے اللہ ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘[1]
Flag Counter