Maktaba Wahhabi

152 - 276
نماز کی ابتدائی اور اختتامی دعائیں ( نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کی ابتدا مندرجہ ذیل دعاؤں سے کرتے تھے: ((اللّٰهُ مَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ،كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ المَشْرِقِ وَالمَغْرِبِ،اللّٰهُ مَّ نَقِّنِي مِنَ الخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ،اللّٰهُ مَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالبَرَدِ)) ’’اے اللہ! میرے اور میری خطاؤں کے درمیان دوری ڈال دے جیسے تو نے مشرق و مغرب کے درمیان دوری رکھی ہے،اے اللہ! مجھے گناہوں سے اس طرح پاک کر جیسے کہ سفید کپڑا میل سے پاک کیا جاتا ہے،اے اللہ! میرے گناہوں کو پانی،برف اور اولوں سے دھو ڈال۔‘‘[1] ((اللهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَنْتَ رَبِّي،وَأَنَا عَبْدُكَ،ظَلَمْتُ نَفْسِي،وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي،فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا،لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ،وَاهْدِنِي لِأَحْسَنِ الْأَخْلَاقِ،لَا يَهْدِي لِأَحْسَنِهَا إِلَّا أَنْتَ،وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا لَا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ)) ’’اے اللہ! تو ہی بادشاہ اور مالک ہے،تیرے سوا کوئی معبود نہیں،تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں،میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا،اور میں اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں،پس میرے سارے گناہ بخش دے کیونکہ تیرے سوا گناہوں کو بخشنے والا کوئی
Flag Counter