Maktaba Wahhabi

68 - 276
’’اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی بیٹی فاطمہ! میرے مال میں سے جو چاہو مجھ سے مانگ لو لیکن میں اللہ تعالیٰ کے ہاں تمھیں کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔‘‘[1] ((مَنْ أَطَاعَنِي،فَقَدْ أَطَاعَ اللّٰهَ،وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللّٰهَ)) ’’جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی۔‘‘[2] ((لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ،فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ فَقُولُوا: عَبْدُ اللّٰهِ وَرَسُولُهُ)) ’’میری تعریف و توصیف میں اس طرح مبالغہ نہ کرو،جس طرح عیسائیوں نے عیسیٰ ابن مریم کی تعریف میں مبالغے سے کام لیا،میں تو صرف اللہ تعالیٰ کاایک بندہ ہوں،پس مجھے اللہ تعالیٰ کا بندہ اور اس کا رسول کہو۔‘‘[3] ((قَاتَلَ اللّٰهُ اليَهُودَ،اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ)) ’’اللہ تعالیٰ یہودیوں کو تباہ کرے،انھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیا۔‘‘[4] ((مَنْ تقَوَلَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ)) ’’جس نے میری طرف کوئی ایسی بات منسوب کی جو میں نے نہ کہی ہو تو وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنالے۔‘‘[5]
Flag Counter