Maktaba Wahhabi

243 - 276
( احرام : نیت کے ساتھ دو چادریں پہننا جبکہ عورت اپنے عام کپڑوں ہی میں ملبوس رہے گی۔ ( عرفات میں ٹھہرنا : اس کا وقت 9 ذوالحجہ کو زوال آفتاب سے لے کر 10 ذوالحجہ کے دن طلوع فجر تک ہے۔ ( طواف افاضہ : اس کا وقت 10 ذوالحجہ کی صبح سے لے کر آخر ذوالحجہ تک ہے۔ ( صفا اور مروہ کے درمیان دوڑنا : سعی کی ابتدا صفا سے کریں،تو اس طرح صفا سے مروہ تک ایک چکر شمار ہوگا اور ایسے سات چکر لگائے جائیں۔ حج کے واجبات حج کے کچھ واجبات ہیں،ان میں سے کسی ایک کو چھوڑنے سے قربانی لازم آتی ہے۔ ( میقات سے احرام باندھنا۔ ( 9 ذوالحجہ کے دن زوال آفتاب سے لے کر 10ذوالحجہ کی طلوع فجر تک دن یا رات کسی وقت میدان عرفات میں ٹھہرنا۔ ( مزدلفہ یا منٰی میں رات گزارنا۔ ( جمرات کو کنکریاں مارنا۔ ( الوداعی طواف۔ اگر عورت حالت حیض میں ہو تو وہ الوداعی طواف کیے بغیر واپسی کا سفر شروع کرسکتی ہے۔ عمرہ کے اعمال اور اسے ادا کرنے کا طریقہ عمرہ ادا کرنے کے لیے درج ذیل اعمال بجا لانا ضروری ہیں:(1) احرام باندھنا۔(2)طواف
Flag Counter