Maktaba Wahhabi

164 - 276
آدابِ جمعہ ( جمعہ کے روز غسل کریں،ناخن تراشیں،خوشبو لگائیں اور وضو کے بعد صاف ستھرے کپڑے پہنیں۔ ( کچا پیاز یا لہسن کھائیں نہ سگریٹ پئیں۔ اور مسواک،منجن یا ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے سے اپنا منہ اور دانت صاف کریں۔ ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی بجاآوری کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہو کر دو رکعت تحیۃالمسجد ادا کریں اگرچہ امام خطبہ دے رہا ہو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ،وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ،فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ،وَلْيَتَجَوَّزْ فِيهِمَا)) ’’تم میں سے جب کوئی دوران خطبہ مسجد میں آئے تو ہلکی سی دو رکعتیں پڑھے۔‘‘[1] ( امام کا خطبہ سننے کے لیے خاموشی سے بیٹھ جائیں اور باتیں نہ کریں۔ ( دل میں نیت کرتے ہوئے امام کے پیچھے جمعہ کے دو فرض ادا کریں۔ ( نماز جمعہ کے بعد مسجد میں چار یا گھر میں دو رکعتیں پڑھیں اور یہی بہتر ہے۔ ( اس دن نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر باقی دنوں کی نسبت زیادہ درود و سلام پڑھیں۔ ( جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں کیونکہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً،لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ،،يَسْأَلُ اللّٰهَ فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ))
Flag Counter