Maktaba Wahhabi

241 - 276
طرح اگر کوئی عورت بھی حج تمتع کر رہی ہو تو اس پر بھی قربانی کرنا یا اس کے بدلے میں روزے رکھنا فرض ہیں۔ ( قربانی کرنے کے بعد پورے سر کے بال منڈوالیں یا کتروا لیں،لیکن منڈوانا افضل ہے۔ اب آپ عام لباس بھی پہن سکتے ہیں،اس کے بعد آپ کے لیے ممنوعات احرام میں سے بیوی سے صحبت کے سوا ہر چیز حلال ہو جائے گی۔ ( مکہ مکرمہ جاکر بیت اللہ کا طواف (زیارت) کریں اور صفا و مروہ کے مابین سعی کریں،طواف زیارت کو عید کے آخری دنوں تک مؤخر کیا جا سکتا ہے،طواف اور سعی کے بعد بیوی سے مباشرت بھی جائز ہوگی جو اس سے قبل منع تھی۔ ( مکہ سے واپس آ کر منٰی میں گیارہ،بارہ اور تیرہ ذوالحجہ کی راتیں گزاریں،ان تین دنوں میں زوال کے بعد سے لے کر رات تک کسی بھی وقت میں تینوں جمرات (چھوٹے،درمیانے اور بڑے) کو بالترتیب (اَللّٰہُ اکْبَر) کہتے ہوئے سات سات کنکریاں ماریں،اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کنکریاں جمرہ کے اردگرد حوض کے اندر گریں،اگر کوئی کنکری اس میں نہ گرے تو اس کے بدلے دوسری کنکری مارنی ہوگی۔ چھوٹے اور درمیانے جمرے کو کنکریاں مارنے کے بعد ہاتھ اٹھا کر قبلہ رو ہو کر دعا کرنا سنت ہے۔ مردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ کمزور،بیمار یا ضعیف العمر ہوں،انھیں کنکریاں مارنے کے لیے نائب بنانے کی اجازت ہے۔ اسی طرح بوقت ضرورت دوسرے یا تیسرے دن تک کنکریاں مارنے میں تاخیر کرنا جائز ہے۔ ( طواف وداع واجب ہے۔ طوافِ وداع کرنے کے فوراً بعد واپسی کا سفر کرنا ضروری ہے۔ حج کس پر فرض ہے؟ حج،ارکان اسلام میں سے ایک رکن ہے اور درج ذیل اُمور کے حامل افراد پر فرض ہے:
Flag Counter