Maktaba Wahhabi

265 - 276
شادی کی مشروعیت اور اس کے احکام شادی کی ترغیب دین اسلام نے شادی کرنے کی رغبت دلائی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَاللّٰهُ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَجَعَلَ لَكُم مِّنْ أَزْوَاجِكُم بَنِينَ وَحَفَدَةً ’’اللہ نے تمھارے لیے تم ہی میں سے تمھاری بیویاں پیدا کیں اور تمھاری بیویوں سے تمھارے لیے تمھارے بیٹے اور پوتے پیدا کیے۔‘‘[1] ﴿ وَأَنكِحُوا الْأَيَامَىٰ مِنكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ ۚ إِن يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللّٰهُ مِن فَضْلِهِ ۗ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ﴾ ’’اورتم میں جو مرد،عورت بے نکاح ہوں،ان کے نکاح کر دو اور اپنے نیک غلاموں اور لونڈیوں کے بھی(نکاح کردو)۔ اگر وہ فقیر و محتاج ہوں گے تو اللہ انھیں اپنے فضل سے غنی کردے گا۔ اور اللہ وسعت والا اور بہت علم والا ہے۔‘‘[2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter