Maktaba Wahhabi

242 - 276
( مسلم: کافر اور مرتد پر حج فرض نہیں۔ ( عاقل : دیوانے پر حج فرض نہیں۔ ( آزاد : غلام کے لیے حج ضروری نہیں۔ ( بالغ : بچے پر حج فرض نہیں۔ اگر وہ حج کرلے تو جائز ہے لیکن بالغ ہونے پر حج کا فریضہ اس سے ساقط نہیں ہوگا۔ ( تندرست : جب تک مریض شفا یاب نہ ہوجائے اس پر حج فرض نہیں۔ ( زاد راہ کا مالک : اس فقیر پر حج فرض نہیں جس کے پاس آنے جانے کے اخراجات نہ ہوں۔ ( ایک مرتبہ : حج عمر میں ایک مرتبہ فرض ہے،اگر زیادہ دفعہ حج کرے تو اجر و ثواب کا مستحق ہوگا۔ مندرجہ بالا تمام امور مرد کی طرح عورت پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔ ( عورت کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((لا تُسافِرِ المَرْأَةُ ثَلاثًا،إلّا وَمعها ذُو مَحْرَمٍ)) ’’کوئی عورت تین دن کی مسافت کا سفر نہ کرے،جب تک کہ اس کے ساتھ اس کا محرم نہ ہو۔‘‘[1] ارکان حج حج کے چند ارکان ہیں ان کے بغیر حج صحیح نہیں۔ ارکان درج ذیل ہیں:
Flag Counter