Maktaba Wahhabi

124 - 276
سورج طلوع ہو جائے تو نماز سے رک جاؤ۔ کیونکہ سورج شیطان کے دونوں سینگوں کے درمیان سے طلوع ہوتا ہے۔‘‘[1] نماز کے ممنوعہ اوقات ( فجر کی نماز کے بعد،حتی کہ سورج طلوع ہوجائے۔ سورج طلوع ہوتے وقت حتیٰ کہ وہ ایک نیزہ بلند ہو جائے۔ ( زوال (نصف النہار) کے وقت حتیٰ کہ سورج ڈھل جائے۔ ( نماز عصر کے بعد حتیٰ کہ سورج غروب ہو جائے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ)) ’’نماز عصر کے بعد سے غروب آفتاب تک کوئی نماز نہیں ہے اور نماز فجر سے طلوع آفتاب تک کوئی نماز نہیں ہے۔‘‘[2] ( اگر کوئی مسلمان بھول جائے یا نیند کی وجہ سے نماز نہ پڑھ سکے تو اس صورت میں وہ نماز فجر اور نماز عصر کے بعد بھی نماز پڑھ سکتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَن نَسِيَ صَلاةً،أَوْ نامَ عَنْها،فَكَفّارَتُها أَنْ يُصَلِّيَها إِذا ذَكَرَها)) ’’ شخص نماز پڑھنا بھول جائے یا سو جائے تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ جب یاد آئے
Flag Counter