Maktaba Wahhabi

155 - 276
وہ یہ چاہتا ہے کہ تمھیں پاک کرے اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کرے تاکہ تم شکر کرو۔‘‘ [1] مریض نماز کیسے ادا کرے؟ ( مریض کے لیے واجب ہے کہ فرض نماز کو کھڑا ہو کر ادا کرے،خواہ اس کے لیے اسے جھکنا پڑے یا بوقت ضرورت کسی دیوار یا عصا کا سہارا لینا پڑے۔ ( اگر مریض کھڑا ہو کر نماز نہ پڑھ سکتا ہو تو بیٹھ کر پڑھ لے اور افضل یہ ہے کہ قیام اور رکوع کی حالت میں چوکڑی مار کر بیٹھے۔ ( اگر اسے بیٹھ کر نماز ادا کرنے کی بھی طاقت نہ ہو تو قبلہ رخ لیٹ کر پڑھ لے،دائیں جانب لیٹ کر پڑھنا افضل ہے،اگر قبلہ رخ متوجہ ہونا ممکن نہ ہو تو جس طرف منہ کرنا ممکن ہو،نماز پڑھ لے،اس کی نماز صحیح ہو گی اور اعادہ بھی لازم نہ ہو گا۔ ( اگر پہلو کے بل لیٹنا ممکن نہ ہو تو چت لیٹ کر پڑھ لے،دونوں پاؤں قبلہ رخ کرے۔ اور افضل یہ ہے کہ سر تھوڑا سا اونچا کر لے تا کہ وہ قبلہ رخ ہو اور اگر پاؤں کو قبلہ رخ کرنا ممکن نہ ہو تو جیسے ممکن ہو اس طرح پڑھ لے،اس صورت میں اعادہ بھی لازم نہ ہو گا۔ ( مریض کے لیے بھی نماز میں رکوع و سجدہ واجب ہے اور اگر اس کی طاقت نہ ہو تو سر کے اشارہ کے ساتھ رکوع و سجدہ کرے،سجدہ میں رکوع کی نسبت سر کو زیادہ جھکائے،اگر رکوع ممکن ہو تو رکوع کرے اور سجدہ اشارے کے ساتھ کرے اور اگر سجدہ ممکن ہو تو سجدہ کرے اور رکوع اشارے سے کر لے۔ ( اگر رکوع و سجود سر کے اشارے سے ممکن نہ ہوں تو دونوں آنکھوں سے اشارہ کر لے،
Flag Counter