Maktaba Wahhabi

39 - 276
دیا جاتا ہے۔‘‘[1] ( مقررہ اوقات میں تقدیر کا وقوع پذیر ہونا : جب اللہ تعالیٰ نے کوئی اچھی یا بری تقدیر بنائی تو ساتھ ہی انسان پر اس تقدیر کے واقع ہونے کے اوقات بھی متعین کر دیے۔ تقدیر پر ایمان لانے کے فوائد 1 تقدیر پر رضامندی،یقین اور نقصان کا بدل ملنے کی امید پیدا ہونا : اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللّٰهِ ۗ﴾ ’’ہر آنے والی مصیبت اللہ ہی کے حکم سے پہنچتی ہے۔‘‘[2] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ’’ اللہ کے حکم‘‘ سے مراد اس کی قضا و قدر ہے۔ مزید ارشاد ہوتا ہے: ﴿ وَمَن يُؤْمِن بِاللّٰهِ يَهْدِ قَلْبَهُ ۚ﴾ ’’اورجو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہے اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔‘‘[3] حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ آیت اس شخص کے بارے میں ہے جسے کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو اس کو یقین ہوتا ہے کہ یہ اللہ کی قضا و قدر سے ہے،چنانچہ وہ حصول ثواب کی امید سے صبر کرتا ہے اور قضائے الٰہی کے سامنے سر تسلیم خم کر دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے دلی اطمینان عطا کرتا ہے اور دنیا کی کھو جانے والی چیز کے بدلے میں اسے
Flag Counter