Maktaba Wahhabi

189 - 276
( اگر رکعات کی تعداد میں شک ہو تو کم سے کم پر اعتماد کرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو نماز میں یہ شک پڑجائے کہ آیا اس نے ایک رکعت پڑھی ہے یا دو تو وہ اسے ایک تصور کرے،اگر دو اور تین میں شک ہو تو دو شمار کرے اور اگر تین اورچار میں شک ہو تو تین سمجھ لے۔ حتی کہ وہم زائد میں ہوجائے۔ اس کے بعد باقی نماز مکمل کرے،پھر سلام سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کرے۔‘‘ [1] عورتوں کا مسجد میں جماعت کے ساتھ حاضر ہونا عورتوں کا مساجد میں جاکر جماعت میں شامل ہونا جائز ہے،بشرطیکہ وہ زیب و زینت اختیار کرنے اور خوشبو لگانے سے پرہیز کریں تاکہ وہ فتنے کا سبب نہ بنیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تَمْنَعُوا النِّسَاءَ حُظُوظَهُنَّ مِنَ الْمَسَاجِدِ،إِذَا اسْتَأْذَنُوكُمْ)) ’’جب عورتیں مسجد میں جانے کی تم سے اجازت طلب کریں تو ان کو ہرگز منع نہ کرو۔‘‘[2] اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ شادی شدہ عورت خاوند سے اور لڑکی اپنے سرپرست سے اجازت طلب کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَيُّمَا امْرَأَةٍ أَصَابَتْ بَخُورًا فَلَا تَشْهَدْ مَعَنَا الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ)) ’’جس عورت نے خوشبو لگائی ہو وہ ہمارے ساتھ عشاء کی نماز میں حاضر نہ ہو۔‘‘[3]
Flag Counter