Maktaba Wahhabi

259 - 276
پاس آئے جو لوگوں کو زمزم پلا رہے تھے۔ آپ نے ان سے فرمایا: اے بنی عبدالمطلب! پانی نکالو۔ اگر یہ خطرہ نہ ہوتا کہ دوسرے لوگ تمھاری پانی کی خدمت پر غالب آجائیں گے (اس کو مناسک حج کا حصہ سمجھ کر تم سے ڈول چھین لیں گے) تو میں بھی تمھارے ساتھ مل کر پانی نکالتا،پھر انھوں نے آپ کو ایک ڈول پکڑایا تو آپ نے اس میں سے نوش فرما لیا۔‘‘ [1] ہدی اور اس کی اقسام ہدی (جس کا قرآن مجید میں بھی تذکرہ موجود ہے) سے مراد وہ اونٹ،گائے،بکری یا بھیڑ ہے،جو بیت اللہ کی طرف بھیجی جائے۔ ہدی کی دو قسمیں ہیں: مستحب اور واجب۔ مستحب وہ ہے جو صرف حج یا صرف عمرہ کرنے والا پیش کرتا ہے۔ واجب ہدی کی درج ذیل اقسام ہیں: ( قارن اور متمتع پر قربانی (ہدی) ضروری ہے اور وہ خود بھی اس میں سے کھا سکتا ہے۔ ( جس نے واجبات حج،مثلاً جمرات کی رمی،میقات سے احرام باندھنا،دن اور رات کو عرفہ میں ٹھہرنا،مزدلفہ یا منٰی میں رات گزارنا یا الوداعی طواف میں سے کوئی واجب عمل چھوڑ دیا،اس پر قربانی ضروری ہے۔ ( جس نے ممنوعاتِ احرام میں سے کسی کام کا ارتکاب کیا،مثلاً خوشبو لگائی اور بال مونڈ لیے تو اس پر قربانی واجب ہے۔ ( جس نے حرم کے شکار کو چھیڑنے یا درخت کاٹنے جیسا کوئی عمل کیا،تو اس پر بھی قربانی واجب ہے۔
Flag Counter