Maktaba Wahhabi

64 - 276
مال اکٹھا ہو گیا تو دونوں اسے تقسیم کرنے کے لیے بیٹھے۔ مال کی تقسیم میں اختلاف ہو گیا،وہ آپس میں جھگڑ پڑے۔ ان کی چیخ پکار سن کر لوگ اکٹھے ہو گئے۔ ایک نے کہا: میں اس قبر والے ولی کی قسم کھاتا ہوں کہ میں نے تم سے کچھ نہیں لیا۔ دوسرے نے کہا: تم اس ولی کی قسم کھاتے ہو حالانکہ ہم کو معلوم ہے کہ اس قبر میں گدھا ہے اور ہم نے مل کر اسے یہاں دفن کیا ہے۔ لوگ ان کی باتیں سن کر حیران ہوگئے اور جو نذرانے پیش کیے تھے ان پر نادم ہوئے،پھر انھیں گالیاں دیتے ہوئے نذرو نیاز کا مال ان سے واپس لے لیا۔
Flag Counter