Maktaba Wahhabi

262 - 276
دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔‘‘[1] بقیع الغرقد (جنت البقیع) اور شہدائے احد کی زیارت کرنا مستحب ہے،جبکہ مساجد سبعہ اس میں شامل نہیں۔ مدینہ منورہ کا سفر،مسجد نبوی کی زیارت اور وہاں پہنچ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پڑھنے کی نیت سے کرنا چاہیے،کیونکہ مسجد نبوی میں نماز کا ثواب مسجد حرام کے علاوہ دیگر مساجد کی بہ نسبت ہزار گنا زیادہ ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اور فرمان ہے: ((لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى وَمَسْجِدِي هَذَا)) ’’تین مسجدوں کے سوا کسی اور (مقدس) مقام کی طرف (عبادت کے قصد سے) رخت سفر باندھنا جائز نہیں۔ اور وہ (تین مسجدیں) مسجد حرام،مسجد اقصٰی اور میری یہ مسجد ہیں۔‘‘[2]
Flag Counter