Maktaba Wahhabi

261 - 276
دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھیں اور پھر ان الفاظ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجیں: ((السَّلامُ عليكَ يا رسولَ اللّٰهِ ! السَّلامُ عليكَ يا ابابكر ! السَّلامُ عليكَ يا عمر)) ’’اے اللہ کے رسول!(صلی اللہ علیہ وسلم)آپ پر سلامتی ہو،اے ابوبکر !(رضی اللہ عنہ)آپ پر سلامتی ہو، اے عمر !(رضی اللہ عنہ) آپ پر سلامتی ہو۔‘‘[1] پھر قبلہ رو ہو کر خوب دعا کریں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بھی آپ کے مدنظر ہونا چاہیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلْ اللّٰهَ وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللّٰهِ)) ’’جب مانگو تو اللہ تعالیٰ سے مانگو اور جب مدد طلب کرو تو صرف اللہ تعالیٰ سے مدد حاصل کرو۔‘‘[2] مسجد نبوی کی زیارت کرنا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنا مستحب ہے۔ اس کا حج کے اعمال سے کوئی تعلق نہیں اور نہ اس کے لیے کوئی خاص وقت ہے۔ روضۂ رسول کی دیواروں اور جالیوں وغیرہ کو چومنا جائز نہیں،کیونکہ یہ بدعت ہے۔ اسی طرح مسجد سے باہر نکلتے ہوئے الٹے پاؤں چلنا،بے بنیاد اور بدعت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود پڑھیں،کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرَ)) ’’جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے،تو اللہ تعالیٰ (اس وجہ سے) اس شخص پر
Flag Counter