Maktaba Wahhabi

254 - 276
کا اظہار ہوتا تھا) اور باقی چکروں میں معمول کے مطابق چلے،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقام ابراہیم کی طرف بڑھے اور یہ آیت پڑھی:﴿وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرَاھِیْمَ مُصَلًّی﴾ (البقرۃ125:2) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح کھڑے ہوئے کہ مقام ابراہیم آپ کے اور بیت اللہ کے درمیان تھا۔ میرے باپ بیان کرتے تھے اور میرے علم کے مطابق وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بتاتے تھے کہ آپ نے دو رکعتوں میں﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد﴾ اور﴿قُلْ یَاَیُّھَا الْکَافِرُوْن﴾ پڑھیں،پھر حجر اسود کی طرف واپس آئے،اسے بوسہ دیا،پھر آپ باب صفا سے صفا (پہاڑی) کی طرف چلے گئے۔ جب صفا کے قریب پہنچے تو یہ آیت پڑھی:﴿اِنَّ الصَّفَا والْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰہِ﴾ (البقرۃ158:2) ’’صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی علامتوں میں سے ہیں‘‘ میں اس مقام سے ابتدا کرتا ہوں جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے پہلے کیا ہے،پھر صفا سے شروع ہوئے،اس پر چڑھے۔ حتی کہ بیت اللہ آپ کو نظر آنے لگا،اس وقت آپ قبلہ کی طرف متوجہ ہوئے،اللہ کی توحید اور کبریائی بیان فرمائی اور یہ کلمات کہے: ((لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ،لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ،لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ،أَنْجَزَ وَعْدَهُ،وَنَصَرَ عَبْدَهُ،وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ)) ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اس کے لیے بادشاہی اور تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ یکتا ہے،اس نے اپنا وعدہ پورا کر دیا،اپنے بندے کی مدد کی اور لشکروں کو اکیلے اسی نے شکست دی۔‘‘ پھر آپ نے یہ کلمات تین دفعہ فرمائے اور ان کے درمیان دعا مانگی۔ پھر مروہ کی طرف جانے کے لیے اترے حتی کہ
Flag Counter