Maktaba Wahhabi

162 - 276
جمعہ کی نماز پڑھی تو اس کے (اس) جمعہ سے لے کر (آنے والے) جمعہ تک بلکہ تین دن مزید تک کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں،اور جس نے دوران خطبہ میں کنکریوں کو ہاتھ لگایا،اس نے لغو کام کیا۔‘‘ [1] اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ ثُمَّ رَاحَ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا أَقْرَنَ وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ حَضَرَتْ الْمَلَائِكَةُ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ)) ’’جو شخص جمعہ کے دن غسل جنابت کی طرح اہتمام سے غسل کر ے،پھر نماز کے لیے جائے تو ایسا ہے جیسا کہ ایک اونٹ کی قربانی دی ہو اور جو شخص دوسری گھڑی میں جائے تو گویا اس نے گائے کی قربانی دی،اور جو تیسری گھڑی میں جائے تو گویا اس نے سینگوں والے مینڈھے کی قربانی دی،اور جو چوتھی گھڑی میں جائے تو گویا اس نے مرغی قربان کی اور جو پانچویں گھڑی میں جائے تو اس کو ایک انڈے کی قربانی کا ثواب ملتا ہے،پھر جب امام خطبہ کے لیے آ جاتا ہے توفرشتے خطبہ سننے کے لیے مسجد میں حاضر ہو جاتے ہیں۔‘‘[2]
Flag Counter