Maktaba Wahhabi

214 - 492
ہوتی ہے۔[1] 3۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: "میں نے عہد رسالت میں ایک عورت کو پیغام نکاح بھیجا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا کہ تو نے اسے دیکھا ہے؟میں نے عرض کیا نہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا اسے دیکھ لو اس طرح زیادہ تو قع ہے کہ تم میں الفت پیدا ہو جائے۔" [2] 4۔ حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ۔ "ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اورعرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!میں آپ کی خدمت میں اپنے آپ کو آپ کے لیے وقف کرنے حاضر ہوئی ہوں۔راوی نے بیان کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا پھر آپ نے اپنی نظر کو نیچا کیا اور پھر اپنا سر جھکا لیا۔جب اس عورت نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں فرمایا تو وہ بیٹھ گئی۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!اگر آپ کو ان سے نکاح کی ضرورت نہیں ہے تو میرا ان سے نکاح کر دیجئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ تمھارے پاس(حق مہر کی ادائیگی کے لیے)کچھ ہے؟انھوں نے عرض کیا کہ نہیں اللہ کی قسم!اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اپنے گھر جاؤ اور دیکھو ممکن ہے تمھیں کوئی چیز مل جائے۔وہ گئے اور واپس آگئے اور عرض کیا کہ اللہ کی قسم!میں نے کچھ نہیں پا یا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تلاش کرو اگر لو ہے کی ایک انگوٹھی بھی مل جائے تولے آؤ۔اور واپس آگئے اور عرض کیا کہ اللہ کی قسم!اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!میرے پاس لوہے کی ایک انگوٹھی بھی نہیں ہے البتہ میرے پاس یہ تہبند ہے۔انہیں(یعنی اس عورت کو)اس میں سے
Flag Counter