Maktaba Wahhabi

514 - 492
Organization)آج یہی بیان جاری کر رہی ہے کہ ماں اپنی اولاد کو ضروردودھ پلائے حالانکہ اسلام نے تو اس کا چودہ سو برس قبل ہی حکم دے دیا تھا تو آج کی تحقیق کے مطابق ہمارے سامنے بچے کو دودھ پلانے کے جو فوائد و ثمرات ہیں ان میں سے چند درج ذیل سطور میں ملاحظہ کیجئے۔ 1۔ ماں کا ددوھ غذائیت سے بھر پورہوتا ہے جس میں کوئی کسی قسم کا جراثیم نہیں ہوتا۔ 2۔ ماں کے دودھ سے کوئی اور دودھ مماثلت نہیں رکھتا نہ گائے کا نہ ہی بکری اور اونٹنی وغیرہ کا۔اس لیے کہ ماں کا دودھ قدرتی طور پر بچے کی ولادت سے لے کر دودھ پینے کی مدت ختم ہونے تک ہر روز بچے کی ضرورت کے مطابق بنتا اور تیار ہوتا رہتا ہے۔ 3۔ ماں کے دودھ میں پرو ٹین اور شوگر کا تناسب بچے کی ضرورت کے مطابق پا یا جاتا ہے لیکن گائے بھینس اور بکری وغیرہ کے دودھ میں پروٹین اتنی مقدار میں ہوتی ہے کہ بچے کا معدہ اسے ہضم کرنے کی طاقت نہیں رکھتا اس لیے کہ یہ دودھ ان حیوانات کی اولاد کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔ 4۔ ماں کا دودھ پینے والے بچے میں نموزیادہ ہوتی ہے اور وہ جلدی بڑا ہوتا ہے جبکہ فیڈر سے دودھ پینے والے بچے اتنی جلدی نہیں بڑھتے۔ 5۔ ماں اور بچے کے درمیان نفسیاتی تعلق بڑھتا ہے۔ 6۔ ماں کا دودھ ان مختلف عناصرپر مشتمل ہوتا ہے جو بچے کی غذائی ضروریات اس کے جسم کی کیفیت اور کمیت کے مطابق پوری کرتا ہے اور اس کے نظام ہضم کے مطابق ہوتا ہے اور پھر غذائیت کے یہ عناصر ایک جیسے نہیں رہتے بلکہ بچے کی ضرورت کے مطابق دن بدن بڑھتے رہتے ہیں۔ 7۔ ماں کا دودھ ایک معقول درجہ حرارت رکھتا ہے جو بچے کی ضرورت پوری کرتا ہے اور کسی بھی وقت حاصل ہوسکتا ہے۔ 8۔ ماں کا دودھ پلانا منع حمل میں ایک طبعی عامل کی حیثیت رکھتا ہے اور ماں ان سب مشکلات سے سلامتی میں رہتی ہے جو منع حمل کے لیے گولیاں یا پھر انجکشن وغیرہ استعمال کرنے سے پیدا ہوتی ہیں۔(شیخ محمد المنجد) کیا قرآن سے بچے کو ماں کا دودھ پلانے کی برکت کی کوئی دلیل ثابت ہے؟ سوال۔میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے طبعی رضاعت میں برکت رکھی ہے اور قرآن مجید اسے
Flag Counter