Maktaba Wahhabi

288 - 492
یہ مدت پوری ہو جاتی تو انہیں واپس بلالیا جاتا اور ان کی جگہ پر دوسروں کو بھیج دیا جاتا تھا۔[1] اللہ تعالیٰ ہی توفیق بخشنے والا ہے۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد) ایک ہی رات دوسری مرتبہ ہم بستری سے پہلے وضوء:۔ سوال۔کیا میرے لیے جائزہے کہ میں ایک ہی رات میں اپنی بیوی سے بغیر غسل کیے ایک سے زیادہ مرتبہ ہم بستری کروں پھر اسی حالت میں سو جاؤ؟ جواب۔آدمی کے لیے(ایک ہی رات میں)اپنی بیوی سے ایک سے زیادہ مرتبہ ہم بستری کرنا جائز ہے لیکن اسے چاہیے کہ دوسری مرتبہ ہم بستری سے پہلے وضوءکر لے کیونکہ حدیث ہے۔ ﴿إذا أتى أحدكم أهله ثم أراد أن يعود فليتوضأ﴾ "جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے ہم بستری کر لے"پھر دوبارہ ہم بستری کرنا چاہے تو وضو کر لے۔" مستدرک حاکم میں یہ لفظ زائد ہیں۔ ﴿فَإِنَّهُ أَنْشَطُ لِلْعَوْدِ﴾ "وضوء دوبارہ جماع کے لیے خوب چستی پیدا کر دیتا ہے۔"[2](سعودی فتوی کمیٹی) اگر خاوند کی شہوت بیوی سے زیادہ ہو:۔ سوال۔ہماری شادی چھ ماہ قبل ہوئی ہے اور ہمیں ہم بستری کے بارے میں ایک مشکل ہے جسے ہم ابھی تک منظم نہیں کر پائے کیونکہ خاوند کی رغبت بہت ہی قوی اور شدید ہے میں نے اس کی خواہش پوری کرنے کی کوشش تو کی ہے لیکن نہیں کر سکی اور اب میں بہت ہی تکلیف محسوس کرتی ہوں اور بدنی طور پر مجھ میں اس کی طاقت نہیں رہی۔ میرے خاوند نے اس سے بہت ہی براتاثر لیا ہے اور گھر میں مجھ سے علیحدہ رہنے لگا ہے۔مجھے یہ تو علم ہے
Flag Counter