Maktaba Wahhabi

103 - 492
لیکن اگر بیوی اپنے خاوند کے ساتھ جانے پر رضا مند ہوجائے تو یہ اس کا حق ہے اور جب وہ اپنے حق کو ساقط کردے تو یہ ساقط ہوجائے گا اور اگر اس معاملے میں کوئی نزاع اور جھگڑا ہوتو پھر آ پ کو شرعی عدالت کا رخ کرنا چاہیے کہ اس نزاع کو ختم کیا جائے۔(شیخ محمد آل شیخ) عقد نکاح کے وقت منگیتر کی طرف سے حرام شرط کاحکم:۔ سوال۔اگرلڑکی عقد نکاح میں گھر میں کتارکھنے کی شرط لگائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب۔یہ شرط باطل ہے اور جب اس شرط پر نکاح ہوتو اسے پورا کرنا لازم نہیں۔(شیخ ابن جبرین)
Flag Counter