Maktaba Wahhabi

143 - 180
’’لوگ جب کسی ظالم کو دیکھیں اور اس کے ہاتھوں کو نہ پکڑیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے عذاب میں اندھا کردے۔ ‘‘ اور فرمایا: ((إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوُا الْمُنْکَرَ وَلَا یُغَیِّرُوْنَہٗ أَوْشَکَ أَنْ یَّعُمَّہُمُ اللّٰہُ بِعِقَابِہِ۔)) [1] ’’لوگ جب کسی برائی کو دیکھیں پھر اس کو نہ بدلیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے عذاب سے اندھا کر دیں۔ ‘‘اور یہ بھی فرمایا : ((مَا مِنْ قَوْمٍ یُعْمَلُ فِیْہِمُ بِالْمَعَاصِیْ ہُمْ أَعَزُّ وَاَکْثَرُ مِمَّنْ یَّعْمَلُہٗ ثُمَّ لَمْ یُغَیِّرُوْہٗ إِلَّا عَمَّہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی مِنْہُ بِعِقَابٍ۔)) [2] ’’کسی قوم میں جب گناہ (معاصی) ہوں تو وہ لوگ جو زیادہ عزت والے ہوں اور تعداد میں ان لوگوں سے زیادہ ہوں جو (معاصی) گناہ کرتے ہیں پھر بھی اس برائی کو تبدیل نہیں کرتے تو اللہ تعالیٰ ان کو اپنے عقاب سے اندھا کر دیں گے۔ ‘‘ صرف عذاب الٰہی کا مستحق نہیں بلکہ جو دعا بھی کرے وہ بھی قبول نہیں ہوگی جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا : ((وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہِ لَتَأْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَلَتَنْہَوُنَّ عَنِ الْمُنْکَرِ أَوْ لَیُوْشِکَنَّ اللّٰہُ أَنْ یَّبْعَثَ عَلَیْکُمْ عِقَابًا مِّنْ عِنْدِہِ ثُمَّ لَتَدْعُنَّہٗ فَلَا یَسْتَجِیْبُ لَکُمْ۔)) [3] ’’اللہ تعالیٰ کی قسم ! تم ضرور نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا یا قریب ہے کہ اللہ
Flag Counter