Maktaba Wahhabi

160 - 180
نظر نہیں آتا۔‘‘ اس لیے مومن کو اپنے ساتھ ملانا چاہیے تاکہ مومنوں کی قوت بڑھے کیونکہ فرمان نبوی ہے : ((اَلْمُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِ کَالْبُنْیَانِ یَشُدُّ بَعْضُہٗ بَعْضًا۔))[1] ’’مومن مومن کے لیے دیوار کی طرح ہے جس طرح دیوار کا بعض حصہ بعض کو تقویت دیتا ہے۔ ‘‘(اسی طرح مومن مومن کو بھی قوی کرتا ہے ) اے میرے بھائی ! جب داعی زبان کی نرمی کو چھوڑتا ہے تو اس کی قساوت و جفاوت کی تلوار سے بڑے اور علماء بھی محفوظ نہیں رہتے وہ پھر اپنی اس آگ کو بڑوں کی عزتوں کو پامال کرنے کے لیے برساتا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا : ((مَنْ لَّمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَیَعْرِفُ حَقَّ کَبِیْرِنَا فَلَیْسَ مِنَّا۔))[2] ’’جو ہمارے چھوٹے پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑے کا حق نہ پہچانے تو وہ ہم میں سے نہیں۔ ‘‘ اور یہ بھی فرمایا: ((لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ یُجِلَّ کَبِیْرَنَا وَیَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَیُعْرِفْ لِعَالِمِنَا حَقُّہُ۔))[3] ’’جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہ کرے اور نہ چھوٹے پر رحم کرے اورنہ ہمارے عالم کا حق پہچانے وہ ہم میں سے نہیں۔ ‘‘ اور ایک تیسری روایت میں اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ((لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَیَعْرِفْ شَرْفَ کَبِیْرِنَا۔)) [4]
Flag Counter