Maktaba Wahhabi

344 - 492
کرر ہے گی تو وہ تیرا غلام بن جائے گا اور اس کے لیے دس خصلتوں کی حفاظت کر نا یہ تیرے لیے ذخیرہ بنے گا: پہلی اور دوسری خصلت یہ ہے کہ خاوند کے لیے قناعت کے ساتھ عاجزی کرنا اوراس کی اچھی طرح اطاعت وفرمانبرداری کرنا۔تیسری اور چوتھی یہ ہے کہ اس کی آنکھ اور ناک کے بارے میں خیال رکھنا یعنی اس کی آنکھ تیرے کسی قبیح کام پر نہ پڑے اور اس کی ناک ہمیشہ تجھ سے خوشبو ہی سونگھے۔پانچویں اور چھٹی خصلت یہ ہے کہ اس کی نیند اورکھانے کے اوقات کاخیال رکھنا اس لیے کہ بھوک کی حرارت جلن پیدا کرتی ہے۔اور نیند کی کمی غضب ناک کردیتی ہے۔ساتویں اور آٹھویں یہ ہے کہ اس کے مال کی حفاظت کرنا اور اس کے بچوں اور عزت کا خیال رکھنا نویں اور دسویں یہ ہے کہ مال میں اچھے انداز سے تصرف کرنا اس کی بقاء اور سہارا ہے اور عیال میں اس کا سہارا حسن تدبیر ہے۔ تیسری بات یہ ہے کہ خاوند پر بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے رب کاتقویٰ اختیار کرتے ہوئے اپنی بیوی ک حقوق میں کمی نہ کرے اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے اس پر بیوی کے حقوق واجب کیے ہیں انہیں ادا کرے اور آپ اپنے خاوند کو نصیحت کریں کہ غصہ کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھا کرے اورغصہ بھی اس وقت ہوا کرے جب اللہ تعالیٰ کی حرمت کو پامال کیا گیا ہو۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد) کیا خاوند بیوی کو اپنی جائیداد سے بے خبر رکھ سکتا ہے؟ سوال۔کیا خاوند کہ یہ حق ہے کہ وہ اپنی جائیداور بینک بیلنس کے متعلق اپنی بیوی کو بے خبر ر کھے؟ جواب۔آدمی کے لیے یہ کوئی ضروری نہیں کہ وہ ا پنی بیوی کو اپنی خاص جائیداد اور بینک میں موجود رقم کے بارے میں بتائے۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ خاوند اور بیوی کے مابین جو محبت ومودت اور صلہ وتعلق ہوتا ہے وہ اس بات کامتقاضی ہے کہ اس معاملہ میں تساہل سے کام نہ لیا جائے اور ہر ایک کو دوسرے کی جائیداد کا علم ہونا چاہیے اور انہیں مال کی تدبیر کرنے اور اسے اللہ تعالیٰ کے راستے میں اس کی رضا کے لیے خرچ کرنے میں ایک دوسرے کا تعاون کرنا چاہیے۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد) اگر بیوی پر شک ہوتو اس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنا:۔ سوال۔جب گھر سے باہر لوگوں سے یہ سناجائے کہ اس کی بیوی ٹیلی فون پر لوگوں سے حرام کلام کرتی ہے اور
Flag Counter