Maktaba Wahhabi

126 - 180
قیامت کے دن سب سے پہلے جن کو آگ میں پھینکا جائے گا۔ ‘‘ اب دیکھیں صرف نیک نیت نہ ہونے اور اس کے مطابق قرآن مجید پر عمل نہ ہونے کی سزا یہ ہے کہ اس کو جہنم کا بالن بنایا جائے گا۔ اس لیے دنیا فانی کی خواہش کرتے ہوئے کسی علم کو سیکھنا انتہائی خطرناک کام ہے اور پھر دنیا کی حقیقت بھی کیا ہے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ((لَوْ کَانَتِ الدُّنْیَا تَعْدِلُ عِنْدَ اللّٰہِ جَنَاحَ بِعَوْضَۃٍ مَا سَقٰی کَافِرًا مِنْہَا شَرْبَۃَ مَائٍ۔))[1] ’’اگر دنیا کی قیمت اللہ تعالیٰ کے ہاں مچھر کے پر جتنی بھی ہوتی تو و ہ کسی کافر کو پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتے۔ ‘‘ اس لیے وہ کافر کو بھی دے رہا ہے مسلم کو بھی دے رہا ہے کیونکہ اس کے ہاں دنیا کی کوئی قدر ومنزلت نہیں۔ اے میرے مسلمان بھائی ! بات یہ کر رہے تھے جو شخص قرآن مجید پر عمل نہیں کرتا تو وہ اپنے ایمان میں جھوٹا ہے نماز وہ نہیں پڑھتا تو ایمان کیسا ؟ زکوٰۃ وہ نہیں دیتا تو ایمان کیسا ؟ حالانکہ نماز و زکاۃ کے بغیر جنت تو ملے گی ہی نہیں۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا : ((اِتَّقُوا اللّٰہَ وَصَلُّوْا خَمْسَکُمْ وَصُوْمُوْا شَہْرَکُمْ َوأَدُّوْا زَکَاۃَ أَمْوَالِکُمْ طِیْبَۃً بِہَا أَنْفُسُکُمْ وَأَطِیْعُوْا ذَا أَمْرِکُمْ تَدْخُلُوا جَنَّۃَ رَبِّکُمْ۔))[2] ’’اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی پانچوں نمازیں پڑھو اور رمضان کے روزے رکھو اور مالوں کی دلوں کی خوشی کے ساتھ زکوٰۃ دو اور اپنے ولی الامر کی اطاعت کرو تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔ ‘‘ لیکن افسوس کتنے مسلمان ہیں جو نماز پڑھتے ہی نہیں اور خشوع و خضوع سے عاری ہیں
Flag Counter