Maktaba Wahhabi

175 - 180
٭ قرآن مجید کی تبلیغ کا ہر مسلمان پر حق ہے جس میں مرد و عورت دونوں شامل ہیں خواہ کسی کو ایک آیت بھی آتی ہو اس کو آگے پہنچانااس پر فرض ہے وگرنہ قیامت کے دن اس کے بارے میں اسے پوچھا جائے گا کیونکہ اس کا وعدہ صحابہ رضی اللہ عنہم سے لیا گیا تھا کہ وہ آگے پہنچائیں اور ہر جاننے والا آگے پہنچائے۔ ٭ کسی بھی بگڑے زمانے کو سدھارنے کے لیے نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا اور خود نیکی کرنا اور برائی سے رکنا اور زبان کاصحیح استعمال کرنا اور حسن خلق اور استقلال سے لگے رہنا اصل تبلیغ قرآن کی روح ہے۔ ٭ نرم زبان اور حسن خلق جہاں اچھے نتائج لاتا ہے وہاں زبان کو فتوے بازی و لعنت وغیرہ سے بچاتا ہے جس کے (فتوے ولعنت کے )نتیجہ میں وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا خریدار بن جاتا ہے۔ ٭ تو اے میرے مسلمان بھائی ! یہ تھے قرآن کریم کے ہم پر مسلمان ہونے کے ناطے سے حقوق۔ میری اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ الٰہی ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے یہ نہ ہو کہ قیامت کو اسی قرآن کی وجہ سے ہم ان لوگوں میں شامل کر دیے جائیں جن کے بارے میں قرآن بتلاتا ہے : {وَقَالَ الرَّسُوْلُ یٰرَبِّ اِِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوْا ہٰذَا الْقُرْاٰنَ مَہْجُوْرًا}(الفرقان:30) ’’اور کہا رسول نے اے میرے رب ! میری قوم نے اس قرآن مجید کو نظر انداز کردیا۔‘‘ اس لیے خالص نیت کرکے یہ کہہ دو : تمنا ہے کہ اس دنیا میں کوئی کام کر جاؤں اگر کچھ ہو سکے تو خدمت قرآن کر جاؤں کیونکہ اگر اخلاص نہ ہوا تو پھر کچھ فائدہ نہیں ہوگا اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter