Maktaba Wahhabi

313 - 492
بہادے یہ ہے مکمل غسل کا طریقہ۔[1](شیخ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ) بیوی کابوسہ لینے سے غسل کا حکم:۔ سوال۔کیا بیوی سے خوش طبعی کرنے یا اس کابوسہ لینے سے بھی غسل واجب ہوجاتاہے؟ جواب۔آدمی یا عور ت پرمحض ایک دوسرے سے خوش طبعی کرنے یابوسہ لینے سے ہی غسل واجب نہیں ہوتا۔ہاں اگر منی خارج ہوجائے تو پھر غسل واجب ہوجاتاہے اگر دونوں سے خارج ہوئی ہو تو دونوں پر ور اگرایک سے خارج ہوئی ہوتو صرف اسی ایک پر۔یہ حکم اس صورت میں ہے کہ جب صرف ایک دوسرے سے خوش طبعی کی گئی ہو یا بو س وکنار یا جسم کے ساتھ جسم ہی ملایا گیاہو۔اور اگر جماع وہم بستری ہوجائے تو پھرآدمی اور عورت دونوں پر ہر حال میں غسل واجب ہوجائےگا خواہ منی خارج ہوئی ہا یا نہ۔(شیخ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ) بیوی کابے نماز شوہر سے ہم بستری سے انکار:۔ سوال۔میرا خاوند کوئی نماز ادا نہیں کرتا اور اسی پر قائم ہے میں نے بہت کوشش کی کہ وہ نماز ادا کرے اور میں اسےترغیب بھی دلاتی رہی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور پھر وہ میری بات کوئی تسلیم نہیں کرتا۔اس لیے میں اہم بستری سے رک گئی ہوں۔اب و ہ کہتاہے کہ میرا ایسا کرنا صحیح نہیں،تو کیا اس کی یہ بات درست نہیں؟ جواب۔مسلمان بہن کے علم میں ہونا چاہیے کہ جو شخص مکمل نمازوں کی ادائیگی نہیں کرتا اور اسی پر قائم رہتاہے ایسا شخص صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین اور اکثر اہل علم کے ہاں کافر شمار ہوتاہے۔اس سے نکاح کرنا اور اس کا ذبیحہ کھانا بھی جائز نہیں۔اس طرح جب خاوند مطلقاً نے نماز ہو تو وہ بہت بڑے خطرے میں ہے اور اس کے ساتھ نکاح میں رہنا بھی درست نہیں۔اسے اس سے ڈرانا ضروری ہے اور درست یہی ہے کہ اس سے ہم بستری بھی نہ کی جائے حتیٰ کہ وہ نماز کی ادائیگی شروع کردے کیونکہ بے نماز کافر شمار ہوتا ہے جیسا کہ فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
Flag Counter